دورہ نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کے آخری رکن کو بھی کلیئرنس مل گئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

دورہ نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کے آخری رکن کو بھی کلیئرنس مل گئی

آکلینڈ : پاکستانی سکواڈ کے آخری رکن بھی نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کی جانب سے کلیئرنگ ملتے ہی کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والے پاکستانی اسکواڈ کے ایک رکن میں کرونا وائرس کی تشخیص تاخیر سے ہوئی تھی جس کے باعث اسے دیر تک قرنطینہ میں رہنا پڑا تاہم اب اسکواڈ کے آخری رکن نے بھی مینیجڈ آئسولیشن مکمل کرلیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کے رکن کو گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے کلیئرنس دے دی تھی، پاکستانی اسکواڈ کا رکن کرائسٹ چرچ میں ہی آئیسولیشن مکمل کررہا تھا۔

رکن کلیئرنس ملنےکے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنزٹاؤن روانہ ہوگئے جو آج کوئنز ٹاؤن میں پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 14  دن آئسولیشن کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس شروع

یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چار بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔

The post دورہ نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کے آخری رکن کو بھی کلیئرنس مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m1fORa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں