کورونا متاثرین اور کم آمدنی والے افراد کیلئے سعودی شہزادے کا احسن اقدام - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 مارچ، 2021

کورونا متاثرین اور کم آمدنی والے افراد کیلئے سعودی شہزادے کا احسن اقدام

ریاض: سعودی شہزادے فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کے خیراتی پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندان میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی جانب سے خیراتی پروگرام ریاض میں ہی شروع کیا گیا جہاں کم آمدنی والے اور کورونا متاثرہ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار کھانا فراہم کیا جاتا ہے، جس سے غریب فیملیز مستفید ہورہی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت خاندانوں کو ایک دن میں دو بھرپور، صحت مند اور متوازن کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

خیراتی پروگرام کے جنرل سپروائزر عبد اللہ السبائی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے کا آغاز ہم نے 2018 میں کیا تھا، شادی ہالز یا دیگر تقریبات کے مراکز سے بچا ہوا کھانا جمع کرکے ہم غریب افراد تک پہنچاتے تھے۔

سعودی شہزادے کا احسن اقدام

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث تقریبات پر پابندی عائد ہوگئی جس کے باعث خیراتی پروگرام جو خصوصی طور پر ریاض کے گورنر کے تعاون سے شروع ہوا، اور اب کورونا متاثرین سمیت تمام مستحق خاندان تک کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

عبد اللہ السبائی کا مزید کہنا تھا کہ خیراتی پروگرام کے لیے ریستورانوں کے علاوہ نجی اداروں نے خوراک کی تقسیم میں بھی تعاون کیا ہے، کھانا تیار کرنے کے بعد دن میں دو بار 500 کھانے دوپہر اور 500 کھانے رات کو آدھے گھنٹے کے اندر ایسے خاندانوں میں پہنچا دیا جاتا ہے جن کا حق ہے۔

The post کورونا متاثرین اور کم آمدنی والے افراد کیلئے سعودی شہزادے کا احسن اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kW096U

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں