
اسلام آباد : برٹش ایئرویز کے بعد ایک اور برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے بھی پاکستان کیلئے پروازیں چلادی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن بڑتش ایئرویز کے بعد ایک اور ہوائی کمپنی نے اپنی پروازوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے، ورجن اٹلانٹک کی پرواز مانچسٹر سے اسلام آباد کےلیے شروع کردی گئی ہے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک لاہور سے بھی پروازیں شروع کرے گی۔
برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی ہفتے میں 20 پروازیں پاکستان آئیں گی جبکہ پہلی پرواز پاکستان پہنچ چکی ہے جس کا استقبال وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کیا۔
کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورجن اٹلانٹک کی پروازیں پاکستان آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 20 پروازوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
خیال رہے کہ کچھ رواں برس اگست میں ہی برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کیا تھا۔
Bauhat Mubarak
! With @sayedzbukhari at touch-down of the first @VirginAtlantic flight. From 0
flights to 20 a week is a sign of confidence in Pakistan #UKPakDosti pic.twitter.com/fS9hfOHINM
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 11, 2020
The post پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، برٹش ایئرویز کے بعد ایک اور غیرملکی پرواز کی پاکستان آمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3m3DKn3
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں