پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار

پشاور : خیبرپختونخوا پولیس نے بچی کو جلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ کا ہمسایہ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے بڈھ بیر میں بچی کو جلانے کا معمہ حل کرلیا۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مقتولہ کو جلاکر قتل کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتولہ کا ہمسایہ ہے، جس کی گرفتار ضلع خیبر سے عمل میں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے سفاکیت کی انتہا کرنے والے ملزم کی گرفتاری کےلیے اسپیشل جوائنٹ آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے شواہد مٹانے کےلیے بچی کی لاش جلا دی تھی۔

یاد رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی لیہ لاپتہ پونے کے اگلے روز گاؤں کے قریبی قبرستان سے سوختہ حالت میں برآمد ہوئی تھی جبکہ جلائے جانے سے قبل لاش پر گولیاں بھی برسائی گئیں تھیں۔

The post پشاور پولیس کی بڑی کامیابی، بچی کو جلانے والا ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oGF7JT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں