راجکماری اور چیلے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، فردوس اعوان کی مریم نواز پر تنقید - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

راجکماری اور چیلے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، فردوس اعوان کی مریم نواز پر تنقید

فردوس عاشق اعوان

لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجکماری اور چیلے معصوم عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ پر پھر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں پی ڈی ایم پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ڈنڈا بردار جتھے بدحواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی شناخت ہے اور شاہی خاندان ذاتی مفادات کیلئے سیاست کو فساد کی جانب دھکیل رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ راجکماری اور چیلے معصوم عوام کو ڈنڈے تھما کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، اداروں پر پتھراؤ، دھمکیاں ن لیگ کی شناخت ہے۔

The post راجکماری اور چیلے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، فردوس اعوان کی مریم نواز پر تنقید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3na47J5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں