اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مسودہ مسترد کر دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 اگست، 2026

اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق مسودہ مسترد کر دیا

یروشلم(6 اگست 2026): اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا گیا ہے اور اسرائیل اس وقت تک غزہ میں اپنی موجودہ فوجی پوزیشنوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک حماس مکمل طور پر اپنے ہتھیار نہیں ڈال دیتی۔

یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وجود پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سلامتی اور اپنے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کے عزم پر قائم ہیں، اور ضرورت پڑی تو اسرائیل تنہا بھی کارروائی کرے گا۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیل بہرحال ایران پر حملہ کرے گا، چاہے دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ ہو یا نہ ہو۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8p1ldDx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں