بھارت بھی امریکا میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے: گرپتونت سنگھ پنوں - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 5 جنوری، 2026

بھارت بھی امریکا میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے: گرپتونت سنگھ پنوں

4 جنوری 2026: سربراہ سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی طرح بھارت بھی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

وینیزویلا میں امریکی فوجی کارروائی، صدر نکولاس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتار پر اپنے میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی شہری امریکا میں فینٹانائل کے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی کمپنیز اور ورکرز امریکی کارکنوں اور روزگار کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، بھارتی حکومت امریکی شہریوں کے قتل کی سازشوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرپتونت سنگھ کی بھارت میں ریاست ’ٹرمپ لینڈ‘ بنانے کی تجویز

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت مسیحوں پر حملوں سمیت مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، خالصتان کے حامی سکھ صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، مودی کی قیادت میں بھارت کی پالیسیوں نے امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی قانون کے تحت جوابدہی سب ملکوں پر یکساں لاگو ہونی چاہیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bfFQ3nK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں