ظہران ممدانی نے حلف اٹھاتے ہی ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 2 جنوری، 2026

ظہران ممدانی نے حلف اٹھاتے ہی ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیے

امریکا (2 جنوری 2025): میئر نیویارک ظہران ممدانی نے حلف اٹھاتے ہی ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیے، انہوں نے سابق میئر ایرک ایڈٖمز کے تمام ایگزیکٹو آرڈر منسوخ کردیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز سینیٹر برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی سے میئر نیویارک کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

ظہران ممدانی کا حلف برداری کے موقع پر کہنا تھا کہ نیویارک کے شہریوں کیساتھ ہر مشکل میں کھڑا ہوں گا، ان کے حقوق کیلیے لڑوں گا۔

گزشتہ روز ظہران ممدانی کی حلف برداری میں سخت سردی کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

حلف برداری کی تقریب پرانے سٹی ہال کے بند سب وے اسٹیشن میں ہوئی اور سال نو کا آغاز ہوتے ہی ممدانی نے حلف اٹھایا۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی عوامی نمائندے نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات سمیت کمیونٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

ممدانی نے حلف اٹھانے کے لیے قرآن پاک کے قدیم نسخے سمیت دو قرآنی سیٹ کا انتخاب کیا، ایک 18 ویں صدی کے آخر یا 19 ویں صدی کے اوائل کا ہے جب کہ دوسرا قرآن پاک پاکٹ سائز اور ان کے دادا اور دادی کے زیر استعمال بھی رہا ہے۔

واضح رہے کہ ممدانی نیویارک جیسے تقریباً 80 لاکھ آبادی والے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی شخص ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jfxDCZ7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں