ایران آبنائے ہرمز کھولنے پر راضی،عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 اگست، 2026

ایران آبنائے ہرمز کھولنے پر راضی،عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع

تہران : ایران آبنائے ہرمز کھولنے پر راضی ہوگیا ، عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع ہے، عبوری معاہدے میں 60 روزہ انتظام کے تحت بحری آمدورفت بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا اور امریکی خبر رساں ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان سمندری راستے "آبنائے ہرمز” کو کھولنے کے حوالے سے 60 روزہ عبوری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی قیادت نے اس مجوزہ عبوری معاہدے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

‘ایگزیوس’ نے رپورٹ میں بتایا کہ 60 روز کے اس عارضی انتظام کے تحت پھنسے ہوئے تجارتی جہاز ایران کے سمندری راستے، اور نئے آنے والے جہاز عمان کے سمندری راستے سے گزریں گے اور عبوری معاہدے کی مدت کے دوران کسی قسم کا ٹول یا ٹرانزٹ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

اگلے 30 دنوں میں آبنائے ہرمز کے درمیانی راستے سے بحری بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا تاکہ اسے مستقل آمدورفت کے لیے بحال کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق قطر، پاکستان، سعودی عرب اور عمان نے اس سفارتی پیشرفت اور امریکہ و ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں کلیدی اور فعال ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے الجزیرہ کا بھی کہنا ہے کہایران عمان مذاکرات میں صرف ایک یا دو نکات پر معاملات طے ہونا باقی ہیں، اہم گزرگاہ کھولنے یا بند کرنے کا انحصار امریکی اقدامات پر ہوگا

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اشارہ دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ حتمی مرحلے میں ہے۔

تاہم ایران کے میڈیا کا کہنا ہے عمان سے ممکنہ معاہدے سے آبی گزرگاہ فوری طور پر نہیں کھلے گی، امریکا کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں، اور آبنائے ہرمز کھولنے کا انحصار امریکی رویے میں تبدیلی اور خلاف ورزیوں کے خاتمے پر ہے ۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/6WuH3Nq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں