تہران(28 جولائی 2026): ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں سے متعلق عمان کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے تک آبنائے ہرمز کا جنوبی شپنگ روٹ کھلا رکھا جائے، اور مذاکرات کے بعد اسے بند کر دیا جائے۔
ایرانی حکام نے واضح کیا کہ وہ اس تجویز سے متفق نہیں ہیں اور اسی بنیاد پر اسے مسترد کیا گیا ہے، کیونکہ تہران بحری راستوں کے اس اہم معاملے کو عارضی انتظامات کے بجائے اپنے قومی مفادات اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں دیکھتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر سعودی عرب اور عمان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارناکے مطابق عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو میں دو طرفہ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق تینوں سفارتی حکام نے خطے میں استحکام اور مشترکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ZzhewIx
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں