کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 جولائی، 2026

کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

کربلا (09 جولائی 2026): عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں شہید ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، خامنہ ای کی تدفین امام علی رضا کے روضہ اقدس کے احاطے میں کی جائے گی۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔


’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان


تہران میں بڑے پیمانے پر ابتدائی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کی میت نجف اور کربلا میں مزید تقاریب کے لیے عراق لے جائی گئی، گزشتہ روز ایران کے شہر قُم میں تاریخی جلوسِ جنازہ برآمد ہوا تھا جس میں لاکھوں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا۔

قُم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔ اور آج اُن کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/wWCZlnj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں