امریکی فوج کی ایران پر مسلسل آٹھویں رات فضائی کارروائی، اردن حملے کی سزا دینے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 19 جولائی، 2026

امریکی فوج کی ایران پر مسلسل آٹھویں رات فضائی کارروائی، اردن حملے کی سزا دینے کا اعلان

واشنگٹن (19 جولائی 2026): امریکی فوج نے ایران پر مسلسل آٹھویں رات فضائی کارروائی کی ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر نئے فضائی حملے شروع کیے گئے ہیں۔

امریکی فوج نے کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو اردن میں امریکی فوج پر حملوں کی فوری سزا دیں گے، ایران پر امریکی حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کا تحفظ ہے، اور اس کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ 17 جولائی کو اردن میں ایرانی حملوں میں 2 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے، سینٹکام کے مطابق ایرانی حملوں کے خلاف دفاعی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار لاپتہ ہے، حملے میں زخمی 4 امریکی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد اردن کے اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہے۔

اردن پر ایرانی حملوں میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 1 لاپتا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے کئی شہروں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے، بندرعباس، قشم اور سیریک میں دھماکے سنے گئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/e7WM29s

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں