ریستوران میں خوفناک حملہ، ہر طرف آگ اور چیخیں، لرزہ خیز تفصیلات - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 19 جولائی، 2026

ریستوران میں خوفناک حملہ، ہر طرف آگ اور چیخیں، لرزہ خیز تفصیلات

لندن : دو نوعمر مسلح ملزمان نے بھارتی ریستوران میں بیٹھے گاہکوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متعدد افراد جھلس کر زخمی جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 22 اگست کو مشرقی لندن کے علاقے گینٹس ہل میں واقع انڈین اروما ریستوران میں پیش آیا، جہاں حملے کے وقت متعدد لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔

ملزمان نے ریستوران میں داخل ہو کر گاہکوں اور فرنیچر پر پیٹرول چھڑکا اور پھر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں پورا ہال شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان پہلے ایک مسروقہ ٹویوٹا کار میں بارکنگ سائیڈ پہنچے، وہاں ایک ملزم نے پٹرول پمپ سے کئی لیٹر پیٹرول کین میں حاصل کیا، جس کے بعد دونوں ریستوران پہنچ گئے۔

پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان کے ہاتھوں میں بڑی اور تیز دھار چھریاں تھیں، ایک ملزم گاہکوں کو دھمکاتا رہا جبکہ دوسرا فرش، میزوں، کرسیوں اور وہاں موجود افراد پر پیٹرول چھڑکتا رہا۔

 restaurant fire attack

جس کے بعد ملزمان آگ لگا کر فرار ہوگئے آگ لگتے ہی ایک بڑا آگ کا گولہ پورے ریستوران میں پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے فوری بعد اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں، واقعے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ایک عینی شاہد نے عدالت کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مکمل طور پر جھلسا ہوا دیکھا، جس کے جسم کی جلد تک اتر رہی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موبائل فونز کی مدد سے دونوں ملزمان کا سراغ لگایا۔

تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی نیت سے آتش زنی اور خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنائے جانے تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، ان کی سزا کا اعلان 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو چکمہ دینے کی بھرپور کوشش کی تھی ، تاہم جدید تفتیشی طریقوں کے ذریعے انہیں کامیابی سے انصاف کے کٹہرے تک لایا گیا۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3EzdxJq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں