امریکا کے ایرانی نیوکلئیر پاور پلانٹ پر میزائلوں سے حملہ مسلسل آٹھویں رات بھی جاری رہا۔
سینٹ کام کے مطابق تازہ حملوں میں ایرانی تنصیبات اور اردن میں امریکی فورسز پر حملہ کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بندرعباس، قشم اور سیریک میں یکے بعد دیگرے دھماکے سنے گئے جب کہ خوزستان اور ہرمزگان صوبوں میں شدید حملے بھی ہوئے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے مسلسل آٹھویں رات ایرانی فوج کی ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور میزائل و ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تازہ حملوں میں اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایرانی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بندرعباس، قشم اورسیریک میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکےسنےگئے۔امریکی فوج نے خوزستان اور ہرمزگان صوبوں کے علاقوں پر شدید حملے کیے۔ خوزستان میں شادگان کے علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/vY7tyck
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں