ساحل سمندر پر شارک کا حملہ، زخمی خاتون موت سے بال بال بچ گئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 جون، 2026

ساحل سمندر پر شارک کا حملہ، زخمی خاتون موت سے بال بال بچ گئی

سڈنی : آسٹریلیا کے مشہور ساحل ’کوجی بیچ‘ پر شارک کے حملے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون ہفتے کے روز ساحل پر سمندر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ایک بڑی شارک نے ان پر اچانک حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں خاتون کے بازو اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے جس کے سبب وہ لہولہان ہوگئیں۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ترجمان کے مطابق امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے تاحال شارک کی نسل کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم رینڈوک کونسل کے مطابق حملہ آور شارک کا حجم تقریباً 3 سے 4 میٹر بتایا جا رہا ہے۔

شارک حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت بونڈائی سے ماروبرا تک تمام ساحل بند کر دیے گئے ہیں جو کم از کم آئندہ 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2sq7jtC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں