دن دہاڑے جیولری شاپ لوٹنے کی کوشش کرنیوالی لڑکیوں کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 14 جون، 2026

دن دہاڑے جیولری شاپ لوٹنے کی کوشش کرنیوالی لڑکیوں کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

(13 جون 2026): نوجوان لڑکیوں کی جیولری شاپ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی جس کے بعد ہجوم نے دونوں کی پٹائی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں دو لڑکیوں نے جیولری شاپ کے مالک پر مرچوں کا اسپرے چھڑک کر دکان لوٹنے کی کوشش کی، تاہم دکاندار کی ہوشیاری نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا جو فوراً دکان سے باہر بھاگا اور شور مچا دیا۔ جلد ہی جائے وقوعہ پر ہجوم جمع ہوگیا اور بعد میں ایک خاتون کو دکان میں داخل ہو کر دونوں لڑکیوں کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیولری شاپ پر بڑی واردات، چور سونے سے بھری تجوری ہی اٹھا کر لے گئے

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے مرچوں کے اسپرے کی ایک بوتل، ایک چھوٹا چاقو اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔

ڈکیتی کی ناکام کوشش دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ لڑکیوں نے زیورات خریدنے کے بہانے چہروں پر ماسک پہن کر دکان کا دورہ کیا تھا۔ جب جیولر انہیں مختلف زیورات دکھا رہا تھا تو ایک ملزمہ کو چھوٹی بوتل نکال کر اس کے چہرے پر اسپرے چھڑکتے ہوئے دیکھا گیا۔

دکاندار نے صورتحال پر فوری ردعمل کا اظہار کیا اور دونوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اور باہر کی طرف بھاگ کر ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

جیسے ہی اس نے شور مچایا، مقامی لوگ اور راہگیر دکان کے باہر جمع ہوگئے۔ بعد میں اس افراتفری کے دوران ایک اور ویڈیو سامنے آئی جو ممکنہ طور پر موبائل فون سے بنائی گئی تھی جس میں ایک خاتون کو دکان میں داخل ہو کر ملزمان کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کلپ میں انہیں غصے میں بھرے مقامی لوگوں کی طرف سے باہر گھسیٹتے اور مارتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ افراتفری کے دوران دونوں میں سے ایک ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی لیکن دوسری کو ہجوم نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ابتدائی طور پر فرار ہونے والی دوسری ملزمہ کو بعد میں پولیس نے سراغ لگا کر حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CNfn5bP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں