یو اے ای کا مخصوص ملک کے شہریوں کیلیے ’ویزا آن آرائیول‘ کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 جون، 2026

یو اے ای کا مخصوص ملک کے شہریوں کیلیے ’ویزا آن آرائیول‘ کا اعلان

(24 جون 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مخصوص ملک کے شہریوں کیلیے ویزا آن آرائیول یعنی ملک آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے محکمہ خارجہ کے مطابق، یو اے ای کل (25 جون 2026) سے اہل فلپائنی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا آن آرائیول کی سہولت متعارف کروائے گا۔

سہولت کے تحت فلپائنی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شہری آمد پر ویزا حاصل کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے پاس امریکا، یورپی یونین کے رکن ممالک، آسٹریلیا، جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، کینیڈا، یا نیوزی لینڈ کا جاری کردہ درست ویزا، رہائشی اجازت نامہ، یا گرین کارڈ موجود ہو۔ یہ اصول صرف ان مسافروں پر لاگو ہوتا ہے جن کے پاس داخلے کے وقت ان منظور شدہ دستاویزات میں سے کوئی ایک موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ویزا کا اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کا آسان طریقہ

اہل مسافروں کو یو اے ای پہنچنے پر اپنے فلپائنی پاسپورٹ کے ساتھ اپنا درست ویزا یا رہائشی اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔ اس کے بعد، امیگریشن حکام معمول کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد آمد پر ویزا جاری کریں گے۔

نئے نظام کے تحت مسافروں کے پاس دو اختیارات ہوں گے۔ پہلا اختیار 14 دن کے ویزا کا ہے جو 100 درہم میں جاری کیا جائے گا اور اس میں 250 درہم کی اضافی لاگت سے ایک بار پھر 14 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ دوسرا اختیار 60 دن کے ویزا کا ہے جو 250 درہم میں دستیاب ہوگا، تاہم اس میں کسی بھی صورت میں توسیع نہیں کی جا سکے گی۔

حالیہ پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اقتصادی تعاون اور یو اے ای میں فلپائنی شہریوں کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے۔

فلپائن کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلپائنی شہریوں کو آمد پر ویزا کی یہ سہولت فلپائن اور یو اے ای کے مابین بہترین دوطرفہ تعلقات کے پیش نظر دی گئی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1OHGV9x

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں