ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 جون، 2026

ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (25 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے۔

سینیٹ کے دورے سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم واضح برتری کے ساتھ جیت رہے ہیں، مذاکرات میں ایران کے ساتھ معاملات بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

امریکا میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ بڑی تعداد میں کمیونسٹوں کو لانا چاہتے ہیں، جن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے وہ کمیونسٹ ہیں، امریکا میں کمیونزم کو جگہ نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا، ٹرمپ

بعدازاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران بہت بہترین جا رہا ہے، وہ ہر اس چیز پر راضی ہے جو میں چاہتا ہوں، جو ہمیں چاہیے وہ ایران کو کرنا ہوگا ورنہ ہم واپس جائیں گے اور جو چاہیں گے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں تاریخ کی سب سے زیادہ فیکٹریاں بن رہی ہے، ملک میں جتنی فیکٹریاں ہوں گی اتنی زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتیں بھی نیچے جا رہی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JY20AGk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں