ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 6 جولائی کو تہران سے ہوگا۔
ترجمان کمیٹی کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کو قم، 8 جولائی کو نجف اور کربلا میں جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ تقریب کا عنوان (الوداع اے ایران کے شہید قائد اور نعرہ ہمیں اٹھنا ہوگا‘ رکھا گیا ہے۔
شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین 9 جولائی جمعرات کو مشہد میں امام رضا کے روضہ مبارک میں ہوگی۔
یہ پڑھیں: شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی تاریخ کا اعلان
ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای 28 فروری 2026 کو تہران میں ان کے کمپاؤنڈ پر ہونے والی شدید بمباری میں شہید ہوئے تھے۔ حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے اگلے روز ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد ایران میں سیاسی اور مذہبی سطح پر اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں اور خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا۔
چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ حملے کے روز وہ بھی خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سب سے بااثر سیاسی اور مذہبی رہنما رہے اور ملکی و علاقائی پالیسیوں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/BWpPa3m
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں