شہزادہ ولیم کے بچوں کا فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 جون، 2026

شہزادہ ولیم کے بچوں کا فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام

لندن : شہزادہ ولیم کی 11 سالہ بیٹی پرنسس شارلٹ نے فادرز ڈے اور ان کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بہن بھائیوں اور کیٹ مڈلٹن (شہزادی آف ویلز) کے ساتھ مل کر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کا کیپشن تھا کہ ’دنیا کے بہترین پاپا کو سالگرہ اور فادرز ڈے مبارک ہو! ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ C, G, C & L 💕"

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ولیم کی 44ویں سالگرہ پر ان کے بچوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محبت بھرے پیغام میں انہیں دنیا کے بہترین والد‘‘ قرار دیا ہے، کیٹ مڈلٹن اور بچوں نے شہزادہ ولیم کو سالگرہ اور فادرز ڈے کی مبارکباد اور محبت بھرا خراجِ تحسین پیش کیا۔

شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں شہزادہ ولیم اپنی صاحبزادی شہزادی شارلٹ کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں شہزادہ ولیم کو ’’دنیا کا بہترین والد‘‘ قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ سالگرہ اور فادرز ڈے مبارک ہو، دنیا کے بہترین پاپا۔ ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

پیغام پر شہزادہ ولیم کے بچوں پرنس جارج، شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئس کے ناموں کے ابتدائی حروف درج تھے، جبکہ اس کے ساتھ محبت کی علامت دو دل کے ایموجی بھی شامل کیے گئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Yrf8cXs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں