امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اسرائیل کو امریکا-ایران معاہدے کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو اسرائیل سے متعلق خبردار کر دیا ہے کہ نیتن یاہو ایران سے پائیدار امن معاہدے کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔
لبنان میں شدید جھڑپوں کے بعد امریکا ایران مذاکرات مؤخر ہو گئے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام جنگ بندی کوخطے میں استحکام کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔
ایران معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے
جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تنقید کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
امریکی نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے کچھ لوگ معاہدے اور کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کر رہے ہیں، ان کو تنقید سے پہلے حقائق دیکھنے چاہیے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کو پیغام ہے کہ تمہارے گھروں کی حفاظت امریکی ہتھیاروں سے ہوتی ہے، اسرائیل کی حفاظت امریکی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہوتی ہے، اسرائیل جن ہتھیاروں سے حفاظت کرتا ہے وہ امریکا کے بنے ہوئے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DvJ3sTk
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں