ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکا کو انتباہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 19 جون، 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکا کو انتباہ

تہران(19 جون 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے وارننگ دی ہے کہ معاہدہ شکنی یا غیر ضروری مطالبات پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران، سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کی سخت نگرانی کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی خلاف ورزی یا دشمنانہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن کو ماضی میں بھی اس کی کارروائیوں کا سخت جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر اس نے دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت، مؤثر اور دندان شکن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکا ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XIqjO0b

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں