نیویارک : کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 20 مئی، 2026

نیویارک : کھلے مین ہول میں گر کر خاتون ہلاک

نیویارک (20 مئی 2026): امریکی شہر نیویارک میں ایک افسوسناک حادثے میں 56 سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ پیر کی رات مین ہیٹن کے علاقے مڈ ٹاؤن میں پیش آیا، مذکورہ خاتون اپنی گاڑی سڑک کنارے پارک کرکے باہر نکلی ہی تھیں کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گریں۔

پولیس اور متعلقہ ادارے اس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کر رہے ہیں کہ ایسی مصروف شاہراہ پر مین ہول کھلا کیسے رہ گیا؟۔

واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور خاتون کو بے ہوشی کی تشویشناک حالت میں نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

woman dead after falling into uncovered manhole

واقعے کی تحقیقات کرنے والی بجلی و گیس کمپنی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات پر انتہائی افسردہ ہیں کہ ایک شہری کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہر کے چیف میڈیکل ایگزامنر آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا جائے گا، نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں غائب تھا؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J5gbFmE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں