افغانستان سے امریکی انخلا کی تحقیقات، محکمہ دفاع نے اہم مرحلہ مکمل کر لیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 17 اپریل، 2026

افغانستان سے امریکی انخلا کی تحقیقات، محکمہ دفاع نے اہم مرحلہ مکمل کر لیا

واشنگٹن(17 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کے مطابق خصوصی پینل نے تحقیقات کا ایک بڑا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران تمام اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین رہنماؤں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس عمل کے دوران 90 لاکھ سے زائد دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ان کا عزم امریکی عوام کو ایک شفاف اور جامع رپورٹ پیش کرنا ہے، جبکہ حتمی رپورٹ آئندہ چند ماہ میں جاری کر دی جائے گی۔ اس رپورٹ میں افغانستان انخلا کی ناکامیوں اور اس وقت کیے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان سے ہونے والے انخلا کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاکہ اس عمل میں ہونے والی کوتاہیوں کا تعین کیا جا سکے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/094tZDO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں