ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا کوئی حق نہیں، صدر برازیل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 17 اپریل، 2026

ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمکانے کا کوئی حق نہیں، صدر برازیل

برازیل کے صدر لولا ڈاسلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو کسی بھی ملک کو دھمانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورت کے مطابق برازیلی صدر لولا ڈا سلوا نے کہا کہ ٹرمپ کا صبح اُٹھ کر عالمی رہنماؤں کو دھمکیاں دینا درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا آئین بھی انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور رہنماؤں کی ذمہ داری امن قائم کرنا ہے دوسروں کو ڈرانا نہیں ہے۔

برازیل کے صدر نے وینزویلا میں امریکی مداخلت کی بھی مخالفت کی اور وہاں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کے وقار میں اضافہ ہوسکے، اگر بین الاقوامی نظام میں بہتری نہ لائی گئی تو ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوگا کہ موجودہ عالمی ڈھانچہ اب غیر مؤثر ہوچکا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SIy6re9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں