سڑکوں کے نام ختم، اب نمبروں سے پہچان ہوگی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 اپریل، 2026

سڑکوں کے نام ختم، اب نمبروں سے پہچان ہوگی

دبئی (27 اپریل 2026): کویت میں حکومت نے ملک بھر میں سینکڑوں سڑکوں اور چوراہوں کے نام تبدیل کر کے انہیں عددی نمبر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت زیادہ تر شاہراہوں سے شخصیات کے نام ختم کرکے عددی نمبر دینے کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام کمیٹی برائے مطالعہ تجاویز و نام سازی کے حالیہ اجلاس میں اٹھایا گیا، جس کی صدارت میونسپلٹی کی قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، انجینئر منال نے کی۔

رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے ابتدائی طور پر 591 سڑکوں کو عددی لیبل (نمبرز) دینے کی منظوری دی ہے۔

کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں صرف 3 سڑکوں کے نام عرب دارالحکومتوں یا بڑے شہروں کے نام پر رکھے جائیں گے۔

یہ مہم 20 مئی 2025 کو ہونے والے کابینہ کے اس فیصلے کا تسلسل ہے جس میں عوامی مقامات کے لیے ناموں کے بجائے نمبرز کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

نئی پالیسی کے مطابق مستقبل میں کسی بھی سڑک کو کسی فرد کے نام سے منسوب کرنا انتہائی محدود کر دیا گیا ہے۔ تاہم، چند مخصوص صورتوں میں گنجائش رکھی گئی ہے

کویتی حکمران خاندان کے ارکان، یا اتحادی ممالک کے سربراہان کے ناموں کے لیے سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ایسے معاملات میں متعلقہ ملک کی جانب سے بھی اسی طرح کے باہمی تعاون (Reciprocity) کی شرط رکھی جا سکتی ہے۔

کویت نے سیکڑوں افراد کی شہریت کیوں منسوخ کی؟

کابینہ نے اس نئے فریم ورک کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ترامیم کو حتمی منظوری کے لیے میونسپل کونسل میں پیش کریں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/qLlUh4z

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں