اسلام آباد (27 اپریل 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے ماسکو پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل عباس عراقچی مسقط سے دوبارہ پاکستان پہنچے تھے،اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس ملاقات میں باہمی امور اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی، اور لکھا کہ عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد مشاورت کا تسلسل ہے، آمد جوہری مذاکرات سے متعلق نہیں بلکہ پاکستانی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔
عباس عراقچی کی دوبارہ اسلام آباد آمد جوہری مذاکرات سے متعلق نہیں: ایرانی میڈیا
ملاقاتوں میں ثالثی کی کوششوں اور دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی، ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملاقاتوں میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ایرانی شرائط بھی پہنچائی گئیں، جن میں سمندری پابندیوں میں نرمی، مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/H9pJqdj
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں