ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 اپریل، 2026

ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن (6 اپریل 2026): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی ہے۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی طور پر غیر متوازن شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے ایک ماہ بعد ایسٹر سنڈے پر امریکی صدر کا ایسا بیان آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، یہ ایک خطرناک اور ذہنی طور پر غیر متوازن فرد کی باتیں ہیں، کانگریس کو اب کام کرنا ہوگا اور اس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیل نہ کرنے اور آبنائے ہرمز تاحال بند رکھنے پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بزدلوں! آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم جیسی زندگی گزارو گے، آنے والا منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران میں ایسا منظر دیکھا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا، بس دیکھتے جاؤ۔

گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے ایران کو اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز 48 گھنٹے میں نہ کھولنے پر شدید ردعمل سے خبردار کیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/JM6YSZr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں