تہران (5 اپریل 2026) : ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’وعدہ صادق فور‘ کی 97ویں لہر کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس میں امریکہ کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔
اس کارروائی میں ایران کی افواج نے خلیج فارس میں امریکی اور صہیونی اہداف پر بھرپور حملے کیے، کویت میں امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانے کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اہلکاروں پر حملے میں 25 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔
اس کے علاوہ جبل علی بندرگاہ میں صہیونی تجارتی جہاز "کنگ ڈاؤ اسٹار” پر کروز میزائل حملہ کیا گیا، جبل علی بندرگاہ پر کھڑے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی مکمل تباہی کا خدشہ ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول مزید سخت کردیا گیا ہے، متعدد جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شہر بئر السبع میں فوجی صنعتی علاقے پر بھی حملے کیے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی و صہیونی اہداف پر جوابی کارروائی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں : ایران کے اسرائیل اور دیگر ریاستوں میں امریکی اڈوں پر حملے
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے گزشتہ روز آپریشن وعدہ صادق فور کے تحت حملوں میں شمالی اور وسطی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جنگی امدادی مراکز پر تباہ کن حملے کیے تھے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اس نے 3 عرب ریاستوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر تازہ ڈرون حملے کیے ہیں، اردن میں امریکی فوج کے گودام پر ڈرون حملہ کیا گیا، کویت میں موجود امریکی بٹالین پر اور بحرین میں امریکی فوج کی مدد کرنے والی ایلومینیم فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Kn8r162
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں