کراچی (20 مارچ 2026): سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ اور دیگر کئی ممالک میں آج عیدالفطر کا تہوار مذہبی اور روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے لیے امن، عالمی امن واستحکام کی دعائیں کی گئیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیغام عید میں عالمی امن و استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ فلسطین، ترکیہ، لبنان، یمن، عمان، قطر اور عراق میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے، جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر مسجد میں نماز عید کے لیے موجود کچھ لوگوں نے انتھونی البانیسی سے غزہ پر اسرائیل کا ساتھ دینے پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔
اس کے علاوہ امریکا، سنگاپور میں بھی آج مسلم برادری عیدالفطر کا تہوار منا رہی ہے۔برطانیہ میں حسب روایت مسلم برادری کا ایک طبقہ آج جب کہ دوسرا طبقہ کل عید منائے گا۔
دریں اثنا افغانستان میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی جب کہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں چاند کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے بعد ان ممالک میں سرکاری سطح پر عیدالفطر کا تہوار ہفتہ 21 مارچ کو منایا جائے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/IxQVmt2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں