ایران نے نیا جدید میزائل فائر کر دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 20 مارچ، 2026

ایران نے نیا جدید میزائل فائر کر دیا

پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 65ویں حملے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آپریشن کا نام "یا اباعبداللہ الحسین” رکھا گیا جس میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اہداف میں حیفا اور اشدود کی آئل ریفائنریز پر میزائل حملے کیے گئے جب کہ سیکیورٹی مراکز اور فوجی سپورٹ تنصیبات بھی نشانے پر ہیں۔

پہلی بار جدید "نصراللہ سسٹم” اپ گریڈ میزائل استعمال کیے اور تمام میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچے۔ قیام، ذوالفقار اور خیبرشکن میزائل بھی آپریشن میں استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے الخرج بیس پر امریکی اڈے کو بھی نشانہ بننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایف35، ایف 16 اور ایواکس سپورٹ بیس طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، شیخ عیسیٰ اورالظفرہ بیسزپربھی میزائل حملے کیے گئے۔

یہ کارروائی ایرانی فوج کے شہدا کی یاد میں کی گئی۔

ایف 35: ایران نے وہ کر دکھایا جو پہلے کوئی نہ کر سکا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 کو ایرانی حملے میں نقصان پہنچا اور اس نے مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے سی سی این کو بتایا کہ ایک امریکی F-35 لڑاکا طیارے نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جب اسے ایرانی فائر کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ففتھ جنریشن کے اسٹیلتھ جیٹ "ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا” جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہاکنز نے کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/97l2itF

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں