ہمارا صبر لامحدود نہیں، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، سعودی عرب کی دھمکی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 19 مارچ، 2026

ہمارا صبر لامحدود نہیں، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، سعودی عرب کی دھمکی

ریاض (19 مارچ 2026): سعودی وزیر خارجہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پڑوسیوں پر حملے کرنا بند کرے ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پڑوسیوں پر حملے کرنا بند کر دے۔ ایرانی جارحیت پر ہمارا صبر لامحدود نہیں، سعودی عرب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پڑوسیوں پر حملے کیے اور وہ شہری مقامات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران کے اپنے پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے جواز نا قابل یقین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں ایران آج کی میٹنگ کے پیغام کو سمجھ گیا ہوگا۔ صورتحال کو جلدی سمجھ لیں اور پڑوسیوں پر حملے کرنا بند کر دیں۔ بصورت دیگر ایران کو پڑوسیوں پر حملوں کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی توانائی تنصیبات پر حملہ ایران کی بلیک میل کرنے کی کوشش ہے اور خارجہ اجلاس کے موقع پر بھی حملے کیے۔ ہمیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس طرح کا بھی برتاؤ کرے گا۔ ایران کی جو تھوڑی بہت ساکھ تھی اب وہ بھی نہیں رہی اور اس پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتا اور ایرانی سفارتکار تہران کی تنہائی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جہاز رانی کی آزادی کو لاحق خطرے سے نمٹنے کیلیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔

ممکنہ حملے کے پیشِ نظر سعودی عرب میں وارننگ الارم، شہریوں کیلیے اہم ہدایات



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FeGzXdT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں