ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو شدید حملہ کریں گے، امریکا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 26 مارچ، 2026

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو شدید حملہ کریں گے، امریکا

واشنگٹن (25مارچ 2026): امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اپنی "فوجی شکست” تسلیم نہ کی تو اس کے خلاف مزید سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی نہیں دیتے بلکہ اپنے مؤقف پر عمل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران میں ایسی شخصیات کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں جو امریکا سے دشمنی نہ کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ایران کی قیادت ایسی نہیں ہونی چاہیے جو امریکا کو موت کی دھمکیاں دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران موجودہ صورتحال کی حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا اور اپنی فوجی شکست کو نہیں مانتا تو صدر ٹرمپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران پر اس سے بھی زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایران میں مذاکرات کس شخصیت سے ہو رہے ہیں؟ جس کے جواب میں کیرولائن نے کہا کہ اس قسم کی معلومات حساس ہیں ابھی اس پر بات نہیں کی جاسکتی، میڈیا کو بھی ایران سے مذاکرات پر مفروضوں پر مبنی خبروں سے گریز کرنا چاہیے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے، جبکہ پاکستان، ترکی اور مصر سمیت کئی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم مذاکرات کے وقت اور مقام کے حوالے سے تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

’’ٹرمپ سے زیادہ ایران پر اعتماد ہے‘‘، سابق سربراہ امریکی سی آئی اے جان بریننن



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/PmviL83

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں