گرین لینڈ نے آرکٹک جزیرے پر امریکی اسپتال بھیجنے کی ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
گرین لینڈ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آرکٹک جزیرے پر اسپتال شپ بھیجنے کے منصوبے کے لیے "نہیں شکریہ”!
گرین لینڈ نے یہ انکار "قومی سلامتی” کی وجوہات کی بنا پر ڈنمارک کے خود مختار علاقے پر قبضہ کرنے کی بار بار دھمکی کے جواب میں دیا ہے۔
وزیر اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے اتوار کے روز فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی طبی جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی تجویز کو "نوٹ” کیا گیا تھا لیکن ہمارے پاس صحت عامہ کا ایک نظام ہے جہاں شہریوں کے لیے علاج مفت ہے۔
نیلسن نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ بات چیت اور تعاون کے لیے کھلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کم و بیش بے ترتیب اشتعال انگیزی کرنے کے بجائے ہم سے بات کریں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8rGbfXT
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں