ویڈیو : اغواء کار نے ماں کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو چھین لیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 فروری، 2026

ویڈیو : اغواء کار نے ماں کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو چھین لیا

روم : اٹلی میں سپر مارکیٹ کے باہر ماں کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی دھرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی اٹلی میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر نامعلوم شخص نے اپنی والدہ کے ساتھ جانے والی ڈیڑھ سالہ بچی کو چھین کر لے جانے کی کوشش کی۔

اس موقع پروہاں موجود راہ گیروں اور سکیورٹی عملے نے فوری مداخلت کرکے ملزم کو پکڑلیا، جھڑپ کے دوران بچی کو شدید چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ گزشتہ روز برگامو میں واقع ایسلونگا سپر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑے چل رہی تھی کہ ایک شخص اچانک اسے اٹھاکر فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ نے ملزم سے مزاحمت کی اسی دوران قریب موجود افراد بھی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ ڈیڑھ سالہ بچی کے والد جو تھوڑے ہی فاصلے پر ٹرالی لیے کھڑے تھے، یہ منظر دیکھتے ہی دوڑ کر پہنچ گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ کے کچھ ملازمین اور سکیورٹی گارڈز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو کرلیا۔

ملزم کی شناخت ایک بے گھر رومانیہ کے شہری کے طور پر کی گئی ہے جس کو بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا اٹلی میں پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، تاہم اب اسے اغوا کی کوشش اور حملے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8lCb4Oc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں