بھارت میں نیپاہ وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 فروری، 2026

بھارت میں نیپاہ وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق

مغربی بنگال : بھارت میں نیپاہ وائرس سے متاثرہ ایک اور مریضہ جان کی بازی ہار گئی، 25 سالہ نرس گزشتہ کئی ہفتوں سے کوما میں تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس سے متاثر نرس کی دورانِ علاج موت واقع ہوگئی، جو سرکاری اسپتال کے (سی سی یو) کریٹیکل کیئریونٹ میں زیرِ علاج تھی۔حکام کے مطابق صوبے کی سطح پر اس مہلک وائرس سے یہ پہلی ہلاکت سامنےآئی ہے۔

اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مریضہ کی حالت کچھ بہتر ہو رہی تھی، تاہم پھیپھڑوں میں دوبارہ انفیکشن پیدا ہونے سے صورتحال اچانک بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اسی اسپتال میں وائرس سے متاثرہ ایک اور نرس بھی داخل ہے، جسے ماہر ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

نیپاہ وائرس

محکمۂ صحت نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ تاحال کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، لیکن دو متاثرہ افراد کی موت کی تصدیق کے بعد حکام نے مریضوں کے قریبی رابطوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ہے، متاثرہ افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک موصول ہونے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں کیونکہ ٹیسٹ کرائے گئے افراد میں وائرس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ مرض کے مزید پھیلاؤ کو فی الحال روکا جاسکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ نرس گزشتہ سال دسمبر میں اس نایاب اور دماغ کو نقصان پہنچانے والے وائرس میں مبتلا ہوئی تھی۔

بتایا گیا کہ مذکورہ نرس کھجور کا رس پینے سے کے رابطے میں آئی تھیں جو متاثرہ چمگادڑوں سے آلودہ تھا۔ ان کے ساتھ بیمار ہونے والی ایک اور طبی کارکن کو گزشتہ ماہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نرس کی موت پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دل بند ہونے کے باعث ہوئی، ایک صحت اہلکار نے کہا کہ اگرچہ وہ نیپا وائرس سے صحت یاب ہو چکی تھیں، تاہم انہیں کئی دیگر پیچیدگیاں لاحق تھیں۔

نیپاہ وائرس کورونا سے زیادہ خطرناک قرار، ماہرین صحت نے خبردار کر دیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/YlwqNMz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں