مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت تمام مساجد میں نماز استسقا کی ہدایت - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 12 فروری، 2026

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت تمام مساجد میں نماز استسقا کی ہدایت

ریاض: سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین نے آج 12 فروری کو مملکت بھر میں نماز استسقا (بارش کے لیے خصوصی نماز) ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت بھر کی مساجد میں نماز استسقا ادا کی گئی۔ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں شیخ عبداللہ الجھنی نے صبح 7 بجکر 8 منٹ پر جبکہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں شیخ عبدالباری الثبیتی نے صبح 7 بجکر 12 منٹ پر نماز استسقا پڑھائی۔

رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سنت کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے نیک اعمال اور توبہ و استغفار کریں۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مساجد و مقامات پر نماز کی ادائیگی کے لیے بھرپور انتظامات کئے۔

یواےای میں نمازِ جمعہ کا وقت تبدیل

مکہ مکرمہ میں نماز استسقا صبح 7 بجکر 8 منٹ پر، مدینہ منورہ میں 7 بجکر 12 منٹ پر، ریاض میں 6 بجکر 44 منٹ پر، دمام میں 6 بجکر 32 منٹ پر، تبوک میں 7 بجکر 29 منٹ پر، اور الباحہ میں سات بجے ادا کی گئی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bjpHMZ1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں