بنگلادیش میں 13 ویں قومی اسمبلی انتخابات اور ریفرنڈم 2026، پولنگ جاری - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 12 فروری، 2026

بنگلادیش میں 13 ویں قومی اسمبلی انتخابات اور ریفرنڈم 2026، پولنگ جاری

ڈھاکا (12 فروری 2026): بنگلادیش میں 13 ویں قومی اسمبلی انتخابات اور ریفرنڈم 2026 کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جاری رہے گی۔

انتخابات میں بی این پی اور جماعت اسلامی کی زیر قیادت اتحاد کے درمیان مقابلہ متوقع ہے، 12 کروڑ 77 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن کے لیے 50 جماعتوں کے 2 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

42 ہزار سے زائد پولنگ سینٹرز میں 9 لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، عام انتخابات کے موقع پر ایک ریفرنڈم کا بیلٹ پیپر بھی ہوگا۔

عوام حالیہ قانون سازی کی حمایت یا مخالفت میں ووٹنگ کریں گے، انتخابات میں جین زی کو کنگ میکر قرار دیا جا رہا ہے، 3 کروڑ سے زائد نوجوان ووٹرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا، بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 55 فی صد تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈرونز اور باڈی کیمروں کا پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے، غیر ملکی مبصرین بھی بنگلادیش پہنچ گئے ہیں، ملک کے چیف الیکشن کمشنر نے قوم سے ووٹ کے آزادانہ استعمال کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ووٹرز بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، ناصر الدین نے کہا کہ ووٹ دینا صرف شہری کا حق نہیں بلکہ قومی ذمہ داری بھی ہے، اور اختلاف رائے جمہوری عمل کا فطری حصہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا جمہوریت کی روح ہے، کامیابی اور شکست کو معمول کے جمہوری عمل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ووٹرز تہوار کے انداز میں پولنگ اسٹیشن آ کر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/NdOhZS7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں