چین نے تعمیرات کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر انفراسٹرکچر کے میدان میں ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو جغرافیے کو چیلنج کرتا دکھائی دیتا ہے۔
صوبہ گوئی ژو کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں تعمیر کی گئی یہ دیوہیکل سرنگ صرف ریکارڈ نہیں توڑتی بلکہ فاصلے کے معنی بھی بدل دیتی ہے۔ نقشے پر یہ محض ایک باریک سی لکیر نظر آتی ہے، جس سفر میں پہلے خطرناک اور پیچیدہ پہاڑی سڑکوں کے باعث گھنٹوں لگتے تھے، اب وہ بہت کم وقت میں طے ہوسکے گا۔
اگرچہ ناروے کی لیئرڈل سرنگ 24.5 کلومیٹر کے ساتھ لمبائی میں اب بھی نمایاں مقام حاصل ہے، مگر چینی منصوبہ تیز رفتار ایکسپریس ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں گاڑیوں اور ٹرکوں کا مسلسل بہاؤ رہے گا۔
سرنگ کا دہانہ باہر سے سادہ لگتا ہے، انجینئرز کی ٹیموں نے برسوں دونوں جانب سے کھدائی کی، ملی میٹر کی درستگی سے تمام زاویے ناپے۔ جہاں ممکن ہوا دیوہیکل بورنگ مشینیں چلیں، سخت چٹان آئی تو دھماکوں اور روایتی ڈرلنگ کا سہارا لیا گیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/u0EGnam
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں