اینڈریو کی خفیہ ڈیلز سے برطانوی بادشاہ چارلس کو 7 سال قبل آگاہ کیے جانے کا انکشاف - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 فروری، 2026

اینڈریو کی خفیہ ڈیلز سے برطانوی بادشاہ چارلس کو 7 سال قبل آگاہ کیے جانے کا انکشاف

لندن (22 فروری 2026): اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کی خفیہ ڈیلز سے برطانوی بادشاہ چارلس کو 7 سال قبل آگاہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق شاہ چارلس کو 2019 ہی میں خبردار کر دیا گیا تھا کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن اپنی کاروباری وابستگیوں کے ذریعے شاہی خاندان کا نام ’’غلط استعمال‘‘ کر رہے ہیں۔

ایک دھماکا خیز ای میل میں ایک مخبر (وہسل بلوور) نے محل کو بتایا کہ سابق ڈیوک کے متنازعہ کروڑ پتی مالیاتی سرمایہ کار ڈیوڈ رولینڈ کے ساتھ خفیہ مالی روابط تھے، جو شاہی تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا تھا۔

اخبار کو موصول ہونے والے پیغامات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اینڈریو، جنھیں جمعرات کے روز سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبہے میں سنسنی خیز انداز میں گرفتار کیا گیا ہے، نے رولینڈ کو عملاً اپنی سرکاری ذمہ داریوں میں شریک ہونے کی اجازت دی تھی۔

برطانوی پولیس نے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن کو گرفتار کر لیا

ڈیلی میل کے مطابق 2019 میں بادشاہ چارلس کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اینڈریو شاہی خاندان کو بد نام کر رہے ہیں، ان کو بتایا گیا تھا کہ اینڈریو نے متنازع ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ سے خفیہ مالی تعلق قائم کر رکھا ہے۔

جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اینڈریو نے رولینڈ کو اپنا بااعتماد مالی مشیر قرار دیا تھا، رولینڈ اور ان کے بیٹے اینڈریو کے ساتھ چین اور سابق سوویت ریاستوں کے دوروں پر بھی گئے۔ رپورٹ کے مطابق رولینڈ نے اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن کو 40 ہزار پاؤنڈ دیے، رولینڈ نے 2017 میں اینڈریو کا 15 لاکھ ڈالر قرض بھی ادا کیا۔

اگست 2019 میں، ایک مخبر جسے اینڈریو اور رولینڈ کے درمیان کاروباری معاملات کا تفصیلی علم تھا، نے اُس وقت کے پرنس آف ویلز چارلس سوم کو شاہی وکلا کے ذریعے ایک ای میل بھیجی، جس میں ’’ڈیوڈ رولینڈ کی جانب سے شاہی خاندان کے نام کے غلط استعمال‘‘ سے خبردار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اینڈریو کے جیفری اپیسٹین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے شاہ چارلس جس بحران میں گھر گئے ہیں، وہ ان تازہ ای میلز سے مزید گہرا ہو گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DJcWYQK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں