اسرائیل کو فلسطین یا کسی بھی عرب سر زمین پر کوئی خود مختاری حاصل نہیں، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا مشترکہ مذمتی اعلامیہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 فروری، 2026

اسرائیل کو فلسطین یا کسی بھی عرب سر زمین پر کوئی خود مختاری حاصل نہیں، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا مشترکہ مذمتی اعلامیہ

اسلام آباد (22 فروری 2026) پاکستان سمیت اسلامی ممالک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی یا کسی بھی عرب سر زمین پر کوئی خود مختاری حاصل نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہوکابئے کے بیان کی پاکستان سمیت مسلم ممالک نے مشترکہ مذمت کی ہے اور ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی یا کسی بھی عرب سر زمین پر کوئی خود مختاری حاصل نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، کویت، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، کویت، عمان، بحرین، شام، لبنان، فلسطین اس مشترکہ اعلامیہ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹریٹس بھی مشترکہ اعلامیے کا حصہ ہیں۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کے بیانات خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ امریکی سفیر مائیک ہوکابئے کا مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کا اشارہ قابل قبول نہیں۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے اور مسلم ممالک اس اشتعال انگیز ریمارکس کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ان ممالک اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے پر مبنی ہے۔ دوسروں کی زمین پر قبضے کو جائز قرار دینا، امن مقاصد کو نقصان پہنچانا ہے۔

اعلامیے میں مسلم ممالک نے واضح کیا کہ مذکورہ منصوبہ رواداری، پر امن بقائے باہمی کے فروغ پر مبنی ہے۔ ہم

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کی توسیع کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر آزاد ریاست کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے عرب ریاستوں کی خود مختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے میں تشدد کو مزید بھڑکائیں گی۔

مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق ہے، مائیک ہکابی



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/u58prhx

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں