آگ میں جلتے ہوئے گاڑی کھینچنے کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ، ویڈیو وائرل - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 ستمبر، 2025

آگ میں جلتے ہوئے گاڑی کھینچنے کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ، ویڈیو وائرل

ویانا : آسٹریا سے تعلق رکھنے والے کرتب باز نے اپنے جسم کو آگ سے جھلسا کر زیادہ دیر تک گاڑی کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا جسے عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔

جوزف ٹیڈلنگ نے کار کو 328 فٹ تقریباً 100 میٹر تک گھسیٹا انہوں نے یہ کارنامہ 56.42 سیکنڈز میں مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گاڑی کھینچنے مذکورہ مظاہرہ 24 جون کو ویانا میں کیا گیا جہاں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی۔ جس نے بعد ازاں تمام تر شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ فیصلہ صادر کیا۔

ریکارڈ قائم کرنے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیڈلنگ کے کپڑوں سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں اور وہ مسلسل کار کھینچ رہے ہیں جبکہ ان کی ٹیم کا ایک رکن ساتھ دوڑ رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں آگ بجھائی جاسکے۔

جوزف ٹیڈلنگ کے سابقہ عالمی ریکارڈ

یاد رہے کہ جوزف ٹیڈلنگ اس سے قبل بھی آگ کے شعلوں سے متعلق کئی عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں جن میں پہلا بغیر آکسیجن کے مکمل جسم کو جلانے کا سب سے طویل دورانیہ 5 منٹ 41 سیکنڈ ۔ دوسرا، گاڑی کے ذریعے گھسیٹے جانے کی سب سے زیادہ مسافت (مکمل جسم پر آگ کے ساتھ) 1,909 فٹ 5 انچ۔

اس کے علاوہ تیسرا، مکمل جسم پر آگ کے ساتھ سب سے تیز رفتار 200 میٹر سائیکل ریس 49.55 سیکنڈ۔ کے علاوہ، مکمل جسم پر آگ کے ساتھ سب سے طویل فاصلہ زِپ وائر پر طے کرنا 201.60 فٹ شامل ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Hs8CWUl

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں