دبئی : بحرین کے بادشاہ نے کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کا حکم جاری کردیا، متاثرہ افراد کی جانب سے اس حکم نامے پر مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بحرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کے وہ شہری جنہیں حال ہی میں کویتی شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا، کو بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ہدایت پر نئے بحرینی پاسپورٹ جاری کر دیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ شاہی فرمان کا مقصد متاثرہ شہریوں کے سفر کی آزادی کو یقینی بنانا اور اُن بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے جو شناخت اور نقل و حمل سے جڑے ہوئے ہیں۔
بحرین کے بادشاہ شاہ حمد کی ہدایات کے بعد تمام بحرینی شہریوں کے پاسپورٹس کی فوری طور پر تجدید کر دی گئی ہے تاکہ وہ بلارکاوٹ اور باّسانی سفر کر سکیں۔
مزید پڑھیں : کویت میں ہزاروں افراد کی شہریت ختم کردی گئی
یاد رہے کہ کویت میں رواں سال کے آغاز میں ہزاروں افراد کی شہریت ختم کردی گئی تھی، جن میں خواتین سمیت 4141 افراد شامل تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی کابینہ کی منظوری کے بعد شہریت واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے کویتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہریت سے محروم افراد کو وہ تمام مراعات حاصل ہوں گی جو پہلے تھیں۔
اس سے قبل کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ شادی کے خواہش مند تمام افراد اپنا طبی معائنہ لازمی کرائیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/eFn0DSu
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں