نیپال: کرپشن کیخلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 ستمبر، 2025

نیپال: کرپشن کیخلاف مظاہروں میں 73 افراد کی ہلاکت پر یوم سوگ

کھٹمنڈو(18 ستمبر 2025): نیپال میں کرپشن کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کے دوران تہتر افراد کی ہلاکت پر قومی سطح پر سوگ منایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال میں بدھ کے روز نوجوانوں کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والے 73 افراد کی یاد میں یوم سوگ کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔

عبوری حکومت نے ہلاک افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، نیپال میں احتجاج سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہوا، جو بعد میں کرپشن اور معاشی مسائل کیخلاف بڑے مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔

عبوری وزیر اعظم سوشیلا کرکی نے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، عبوری حکومت نے نظم و ضبط بحال کرنے اور اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔

یہ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے، جب حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگائی، لیکن اصل اشتعال بدعنوانی اور طویل معاشی مسائل پر تھا، احتجاج کے پہلے ہی دن کریک ڈاؤن میں کم از کم 19 مارے گئے۔

ان ہلاکتوں پر عوامی غم و غصہ مزید بھڑک اٹھا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ عوام نے سرکاری دفاتر، ایک ہلٹین ہوٹل اور دیگر عمارتوں کو نذر آتش کر دیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/suv4bng

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں