فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر برطانیہ سے متفق نہیں، ٹرمپ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 19 ستمبر، 2025

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر برطانیہ سے متفق نہیں، ٹرمپ

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر برطانیہ سے متفق نہیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے متفق نہیں ہیں۔

اسٹارمر کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطین کو تسلیم کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، ٹرمپ نے کہا کہ "مجھے اس اسکور پر وزیر اعظم سے اختلاف ہے جو دراصل ہمارے چند اختلافات میں سے ایک ہے۔”

اسٹارمر نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ خطے میں امن کے حتمی مقصد پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن کی ضرورت اور روڈ میپ پر مکمل اتفاق کرتے ہیں کیونکہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے۔

جب اسٹارمر پر ان رپورٹس کے بارے میں دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے پہلے ٹرمپ کے ملک چھوڑنے کا انتظار کر رہے ہیں تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ "میں نے جولائی کے آخر میں وقت کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی، جس کا اس سرکاری دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے صدر کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا ہے جیسا کہ آپ توقع کریں گے، ان دو رہنماؤں کے درمیان جو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم بہتر طریقے سے بہتر حل نکالیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hpFgIKa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں