اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 4 ستمبر، 2025

اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (04 ستمبر 2025): اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے اموات پر وہ شدید غمزدہ ہیں۔

ترجمان سیکریٹری جنرل نے کہا سیلاب میں 400 جانیں گئیں، اور 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، اور لاکھوں افراد کواس وقت امداد کی ضرورت ہے، ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوتریس نے پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی پر پاکستانی حکام کو سراہا۔

دریائے راوی، ستلج اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے تکلیف کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، گوتریس نے پیغام میں کہا میں غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ان کی بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے 6 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سیلاب اور بارش نے ایک ساتھ اب صوبہ سندھ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، این ڈی ایم اے آفیشل نے سیلابی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجند سے سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا، کئی مقامات پر اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

حکام کے مطابق ہیڈ پنجند سے بڑا سیلابی ریلا گڈو بیراج کی طرف جائے گا، اور 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم بھی داخل ہوگا، جس سے ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6 سے 10 تاریخ تک بارش ہوگی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4hMz7PT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں