یو ایس ایڈ روکنے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 ستمبر، 2025

یو ایس ایڈ روکنے سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ کی 4 ارب ڈالر کی غیرملکی امداد روکنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

واشنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے فیصلے میں قرار دیا کہ وائٹ ہاؤس یکطرفہ کانگریس کی منظور امداد نہیں روک سکتا، کانگریس کی مختص کردہ فنڈنگ پر عمل لازمی ہے وائٹ ہاؤس کی توجیہہ قابل قبول نہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کے منظور 4 ارب ڈالر کے فنڈز کو روکنےکی کوشش کر رہی تھی۔ فنڈز محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے ذریعےعالمی امدادی پروگراموں کیلئے مختص کیے گئے تھے۔

جج نے حکم میں کہا کہ فنڈز 30ستمبر تک فراہم کرنا لازم ہے ورنہ دوبارہ کانگریس کی منظوری درکار ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یوایس ایڈ کیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا اور حکم دیا کہ یوایس ایڈ کے ملازمین کی دفاترتک رسائی فوری بحال کی جائے۔

وفاقی جج نے یوایس ایڈ کے خاتمے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کو یوایس ایڈکیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا گیا۔

یو ایس ایڈ کا خاتمہ قریب، تقریباً تمام عملہ فارغ

ٹرمپ انتظامیہ نے یوایس ایڈ کے 300 ارکان کے علاوہ باقی سب کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یو ایس ایڈ عملے کو بھیجے نوٹس کے مطابق تقریباً 10 ہزار ارکان کو فارغ کر دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ یوایس ایڈ میں صرف 611 ملازمین کو رکھا جائے گا۔ یہ اقدام ٹرمپ کا افرادی قوت کو کم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد سامنے آیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یو ایس ایڈ کو پاگل چلاتے ہیں۔ امریکا 180 ممالک کو 72 بلین ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hU6twej

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں