امریکا : گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے والا بچہ فائرنگ سے ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 ستمبر، 2025

امریکا : گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگنے والا بچہ فائرنگ سے ہلاک

ہیوسٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں محض دروازے کی گھنٹی بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب بچہ شرارتاً ایک گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگ رہا تھا کہ کچھ فاصلے پر گولی لگنے سے زمین پر گر گیا جو اس کی موت کا باعث بنی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 سالہ بچہ جولیان گوزمان اپنے کزن کے ساتھ ایک تقریب سے واپس آرہا تھا کہ انہوں نے محلے میں ایک گھر کے دروازے کی بیل بجا کر بھاگنے کی شرارت کی جو اس بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

رات تقریباً 11 بجے مِمبراؤ اسٹریٹ پر واقع گونز الو لیون جونیئر کے گھر کے باہر 42 سالہ لیون نے دو گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک جولیان کی پیٹھ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، گولیاں مارنے والا ملزم لیون ایک سابق فوجی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 42 سالہ گونزالو لیون جونیئر کیخلاف بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں استغاثہ نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا اور اس نے واقعے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ خود کا دفاع کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ مقتول بچہ ملزم کے گھر سے کم از کم 20 فٹ دور تھا اور کسی قسم کا خطرہ بھی نہیں تھا۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزم کے لیے ایک ملین ڈالر کی ضمانت مقرر کی جائے، تاہم ضمانت کا فیصلہ مقدمے کی آئندہ سماعت میں کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1isCwqk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں