کینیڈا نے اسرائیل کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اعلان کر دیا۔
کینیڈین وزیرخارجہ انیتاآنند نے کہا ہے کہ قطری حملے کے بعد اسرائیل کیساتھ تعلقات کا فیصلہ زیرغور ہے اسرائیل کا قطر پرحملہ ناقابل قبول ہے قطر مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےکوششیں کر رہا تھا اس دوران حملہ کیا۔
انیتاآنند نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کینیڈا کے فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اعلان پر امریکا اور اسرائیل کا ردعمل
کینیڈین وزیراعظم نے بھی اسرائیلی حملے کو ناقابل برداشت تشدد میں اضافہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا منصوبہ غلط ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے بھی اسرائیل پر پابندیوں اور امداد میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈا نے جولائی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا بھی اعلان کیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/KbFIY8x
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں