’غزہ فلسطینی سرزمین ہے اس پر عوام کا حق نہیں چھینا جاسکتا‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 11 ستمبر، 2025

’غزہ فلسطینی سرزمین ہے اس پر عوام کا حق نہیں چھینا جاسکتا‘

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر میں اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملہ وحشیانہ جارحیت ہے۔

ولی عہدمحمد بن سلمان نے شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب، اسلامی اور عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے قابض طاقت کے مجرمانہ اقدامات کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر اقدام میں اس کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پر مظالم اور فاقہ کشی کی مذمت کرتے ہیں غزہ فلسطینی سرزمین ہے،اس پر عوام کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔

ادھر اسلامی تعاون تنظیم نے دوحا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا اقدام عالمی قوانین اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

اوآئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اوآئی سی نے قطر کے شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، سلامتی کونسل اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/TdQc0Bb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں